پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، بھارت کا خواب چکنا چور
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،بھارت کا سیکورٹی کونسل کا رکن بننے کا خواب چکنا چور ہوگئے۔
سفارتی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں بھارت کی مخالفت،اقوام متحدہ میں مستقل ممبر کے لئے پاکستان
کے موقف کو تسلیم کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے موقف کہ مذاکرات جاری رکھے جائیں کو تسلیم کر لیا گیا۔
پاکستان نے موقف اختیار کیا کہ مستقل ممبر کے لئے مدت مقرر کی جائے اور اس کا انتخاب دو سال یا پانچ سال بعد ہو۔
پاکستان نے موقف اختیار کیاکہ بھارت نے ہمیشہ سیکورٹی کونسل کی قرار دوں کی خلاف ورزی کی۔ سفارتی ذرائع نے بتایاکہ
یو این چارٹر میں بھارت کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے،بھارتی گروپ کو اقوام متحدہ میں امریکہ کی حمایت حاصل نہیں رہا،
بھارت سیکولر اور کامیاب معشیت کے نام نہاد دعوے کے باوجود یواین کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ ذرائع کے مطابق
بھارت کو مستقل رکن بننے کے لئے 129ارکان کی حمایت درکار ہے،بھارت کے پاس نصف ارکان کی حمایت بھی حاصل نہیں۔
سفارتی زرائع کے مطابق پاکستان کے موقف کو عرب لیگ اور افریقی یونین کی حمایت بھی حاصل ہے۔