اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کے ایک ریسٹورینٹ میں احسن اقبال سے بدتمیزی کرنے والے خاندان کے فرد اسامہ شیر نے کہا ہے کہ ہمیں احساس ہوا کہ ہم سے غلطی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصیگفتگو کرتے ہوئے اسامہ شیر نے کہا کہ پبلک ایریا میں کسی کو بھی اس طرح کہنا نہیں چاہیے، ہم سے غلطی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال معروف شخصیت ہیں اور ہمارے بزرگ بھی ہیں، ہمیں احساس ہوا کہ اپنی رائے اپنے پاس رکھنی چاہیے اور یہ سب سوچتے ہوئے
ہم نے احسن اقبال سے معافی مانگنے کا فیصلہ کیا۔سوشل میڈیا پر دباؤ میں لینے سے متعلق قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے اسامہ شیر کا کہنا تھا کہ ہمیں کسی نے دباؤ میں نہیں لیا،
ہم اپنی مرضی سے احسن اقبال کے گھر گئے اور معذرت کی۔ان کا کہنا تھا کہ احسن اقبال نے نہیں کہا کہ پی ٹی آئی جوائن نہ کریں یا ن لیگ جوائن کریں،
ہم پر کسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں آیا، پتا نہیں ایسی باتیں کہاں سے آجاتی ہیں، معافی مانگنے کا 100 فیصد فیصلہ ہمارا تھا، ہماری فیملی کو بھی احساس ہوا کہ جو ہم نے کیا وہ غلط تھا۔