منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایلون مسک ٹوئٹر خریدنے کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدنے کے 44ارب ڈالر کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا کہ

ٹوئٹر انتظامیہ اسپیم اور جعلی اکائونٹس کی تعداد کے بارے میں مطلوبہ معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔اپریل میں ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر خریدنے کا فیصلہ کرنے کے بعد اب یہ تازہ اعلان کئی ماہ سے جاری اس سلسلے میں ایک نیا موڑ ہے۔مئی میں ایلون مسک نے بتایا تھا کہ انہوں نے ٹوئٹر کی خریداری کا معاہدہ عارضی طور پر روک دیا ہے کیونکہ وہ ٹوئٹر پر جعلی اور اسپیم اکانٹس کی اصل تعداد جاننے کے منتظر ہیں۔انہوں نے کمپنی کے اس دعوے کی تائید کیلئے ثبوت طلب کئے تھے کہ اسپیم اور بوٹ اکائونٹس اس کے کل صارفین کی تعداد کے 5فیصد سے بھی کم ہیں۔امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس جمع کرائے گئے خط میں ایلون مسک کے وکیل نے کہا ہے کہ ٹوئٹر یہ معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا یا اس سے انکار کر دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ٹوئٹر نے ایلون مسک کی درخواستوں کو نظر انداز کیا، بعض اوقات ان درخواستوں کو ان وجوہات کی بناء پر مسترد کر دیا گیا جو غیر منصفانہ معلوم ہوتی ہیں اور بعض اوقات کمپنی نے ایلون مسک کو نامکمل یا ناقابل استعمال معلومات فراہم کیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…