جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

موت کو بہت قریب سے دیکھا، یقین نہیں آ رہا لاہور میں کھڑا ہوں،شہروز کاشف

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موت کو بہت قریب سے دیکھا، یقین نہیں آ رہا لاہور میں کھڑا ہوں،شہروز کاشف

لاہور(این این آئی)نانگا پربت سر کرنے کی مہم سے واپسی پر لاپتہ ہونے والے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے کہا ہے کہ

انہوں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا، یقین نہیں آ رہا کہ لاہور میں کھڑا ہوں۔نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف والدین کے

ہمراہ اسکردو سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے جہاں ان کے عزیز و اقارت نے ان کا استقبال کیا۔

لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ واپسی کا راستہ بہت کٹھن اور دشوار گزار تھا،

دشواری میں گزری راتوں نے مجھے 20 سال کی عمر میں بہت بڑا کر دیا ہے، آکسیجن، خوراک اور کیمپ، میرے پاس کچھ نہیں تھا۔

نوجوان کوہ پیما نے کہاکہ موت کو بہت قریب سے دیکھا، مجھے یقین ہی نہیں آ رہا کہ میں لاہور میں کھڑا ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں شہروز کاشف کا کہنا تھا میں کسی صورت بریک نہیں لے سکتا، میرا مقصد سیاحت اور پاکستان کے لیے بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر اسپورٹس میں خطرات ہوتے ہیں، میرا ارادہ پاکستان کی تیسری اور پانچویں بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں شہروز کاشف نے نانگا پربت کی چوٹی سر کی ہے، چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر شہروز کاشف اور ان کے ساتھ فضل لا پتا ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…