پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی سے اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی سے کوئی اختلاف نہیں، نماز عید ساتھ پڑھیں گے، دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرائے۔ وہ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس کر رہے تھے

جنہوں نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کے گھر پر ملاقات کی، بیرسٹر سلطان محمود نے چوہدری شجاعت سے خیریت دریافت کی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ق لیگ نے کہا اس وقت ہماری سیاست میں عجیب صورت حال ہے، آئے روز ویڈیو چلائی جاتی ہیں، دنیا ہماری سیاست کو کیسے دیکھتی ہوگی، چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ میرا سلطان محمود سے پرانا تعلق ہے، کشمیر کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا،کشمیر میں روز وہاں نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، بھارت نے یسین ملک کو عمر قید کی سزا دی،دنیا ظلم رکوائے،انہوں نے کہا کہ ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے، کیا میں نے اور پرویز الٰہی نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟ میرے اور پرویز الٰہی کے درمیان البتہ نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں، باپ بیٹے میں بھی نظریاتی اختلاف ہو سکتا ہے لیکن سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں نہیں بدلنا چاہیے، نئی نسل کے خیالات کا احترام کرنا چاہیے۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت دور اندیش آدمی ہیں، بھارت کی طرف سے جو اقدامات اٹھائے گئے اس حوالے سے بھی شجاعت حسین سے رہنمائی لیتا رہتا ہوں، پاکستان میں جب بھی مشکل حالات آئے انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا، چودھری شجاعت اور ان کے والد کی کشمیر اور پاکستان کے لیے قربانیاں ہیں۔صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جو ظلم و بربریت کی جا رہی ہے، یٰسین ملک کو عمر قید کی سزا دی گئی، کشمیر کی جغرافیائی طور پر تبدیلی ہو رہی ہے، آئے روز وہاں نوجوانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…