ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں، شیخ رشید

datetime 9  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لوگ بھوک سے مر رہے ہیں اور گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی حکومت کا ایجنڈا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اورڈرون بیسز

کی اجازت حکومت کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے،چار سوٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے،بجلی نو روپے یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ سولر ایجنسی کمیشن کے پیچھے

اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے،پاکستان دنیا کا مہنگا ترین ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ 31 فیصد مہنگائی اور15 فیصد

شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کریگا۔ انہوں نے کہاکہ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، منی لانڈرر حکمران بن گئے،

لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ شیخ رشید کا نے کہا کہ لوگ بھوک سے مررہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں،

بیس نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اورحکومت کا فیصلہ کردیں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…