پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات میں کانٹے دار مقابلے متوقع، معروف شخصیت کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ضمنی انتخابات میں کانٹے دار مقابلے متوقع، معروف شخصیت کا ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

ملتان ( این این آئی) معروف تاجر ملک اختر حسین نے اپنے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کر دیا

انہوں نے سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی مخدوم شاہ محمود قریشی اور معروف تاجر رہنما خواجہ محمد شفیق کی

موجودگی میں ایک تقریب میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا شاہ محمود قریشی نے ملک اختر حسین کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ

پی ٹی آئی کا بیانیہ حقیقت پر مبنی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ پی ٹی آئی کی جانب رجوع کررہے ہیں باشعور عوم جانتی ہے کہ

عمران خان ہی قوم کے نجات دہندہ ہیں اور ملک کو ان لٹیروں اور بیرونی غلامی سے جان چھڑائیں گے انہوں نے کہا کہ

ضمنی انتخابات میں عوام لوٹو ں کو مسترد کرکے پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں ملک اختر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی

حقیقی جمہوری سیاسی جماعت ہے جو عوامی شعور اور ملکی بہتری کے لیے میدان عمل میں ہے یہی وجہ ہے کہ

عوام اس کی طرف رجوع کررہی ہے اور لوگوں کو سمجھ آ چکی ہے کہ کون سی جماعت ملک وقوم کے مفاد کے لیے کام کررہی ہے

انہوں نے عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے زین قریشی کی حمایت کا بھی اعلان کیا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…