جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان قوم کی واحد امید، ن لیگ سے اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، پرویز الٰہی کا دعویٰ

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ مل کر ضمنی الیکشن کی تیاریاں کر رہی ہیں، انشاء اللہ 20 کی 20 سیٹیں جیتیں گے، منحرف ارکان کو عوام نے رد کر دیا ہے، ن لیگ نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ پر

ڈاکہ ڈالا ہے، اب وہ وقت دور نہیں جب ہم اپنا چھینا ہوا مینڈیٹ ن لیگ سے واپس لے لیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ حمزہ شہباز سپریم کورٹ میں دئیے گئے حلف سے مکر گئے، ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ تقرر و تبادلے اور ترقیاتی کاموں کی مد میں جاری کیے جانے والے فنڈز کا بھی نوٹس لے جیسے الیکشن کمیشن نے حمزہ شہباز کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے روشن گھر سکیم بند کروائی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کے امیدواروں کے دفاتر کے باہر یوٹیلیٹی سٹور کے ٹرک ووٹروں میں سامان تقسیم کر رہے ہیں جو الیکشن کوڈ آف کنڈکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کارکن نتائج آنے تک پولنگ سٹیشنوں پر اپنے ووٹ کا پہرہ دیں کیونکہ ن لیگ والے دھاندلی اور جعلی رزلٹ کے بغیر کبھی نہیں جیت سکتے، لاہور سمیت دیگر اضلاع میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کا گراف بہت بلند ہے، منحرف ارکان اپنے حلقوں میں بے بس اور لاچار نظر آتے ہیں، ان میں عوام کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس وقت قوم کی واحد امید ہیں کہ وہ عوام کو اس کرپٹ اور جعلی حکومت سے نجات دلائیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…