منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایوان صدر نے توانائی کی مد میں کروڑوں کی بچت کرکے مثال قائم کر دی

datetime 8  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوان صدر نے توانائی کی مد میں کروڑوں کی بچت کرکے مثال قائم کر دی

اسلام آباد (آن لائن ) ایوانِ صدر نے توانائی کی مد میں 2 سال میں 10 کروڑ 80لاکھ روپے کی بچت کی۔تفصیلات کے مطابق

صدر مملکت عارف علوی کی زیرصدارت بجلی کی بچت سے متعلق اجلاس ہوا،صدرمملکت نے گرین پریذیڈنسی کے تحت بجلی،

پانی اور گیس کی بچت کے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا،اور کہا کہ ایوانِ صدر کا گرین منصوبہ پورے ملک کیلئے ایک بہترین مثال ہے۔

ایوانِ صدر نے ایک لاکھ 12 ہزار یونٹس قومی گرڈ میں دیئے۔صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ایوانِ صدر نے آئی ایس او 50001سند شدہ

صدارتی دفتر کے طور پر بین الاقوامی شناخت لی۔چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری بھی کاروبار اور صنعتوں کو شمسی توانائی پر منتقل کریں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایوانِ صدر کے عملے کو بجلی کی بچت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی تعلیم دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بھی انرجی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ

وزیراعظم ہاو س اورآفس کو ہنگامی بنیادوں پر ایک ماہ میں شمسی توانائی پر منتقل کر دیا جائے گا۔فیصلہ کیا گیا کہ

قومی سولر انرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کو کیا جائے گا۔ جبکہ پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…