اسلام آباد (نیوز ڈیسک) معیشت کی باگ ڈور کون بہتر سنبھالے گا، مفتاح اسماعیل یا اسحاق ڈار؟ اس بارے میں لیگی رہنماؤں کا ایک دوسرے سے اختلاف پایا جاتا ہے، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف مفتاح اسماعیل کے گن گاتے ہیں لیکن دوسری طرف خواجہ سعد رفیق اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے لئے بے چین ہیں، خواجہ سعد رفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ برادرم اسحاق ڈار دور اندیش تجربہ کار، معیشت قانون سازی اور گورننس امور کے ماہر نہایت دیانتدار قابل اور انتہائی محنتی شخصیت ہیں، ان کے بغیر پی ایم ایل این کی ٹیم نامکمل ہے، ہم ان کی پاکستان واپسی کے شدت سے منتظر ہیں، ڈار صاحب کی رہنمائی پیچیدہ حکومتی امور کے حل کے لئے تریاق ثابت ہو گی، انشاء اللہ۔