روم (مانیٹرنگ،این این آئی) دنیا میں سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والے ٹاک ٹاکر خبی لیم نے اپنے مذہب کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ نہ صرف ایک باعمل مسلمان ہیں بلکہ ایک حافظ قرآن بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہاں میں مسلمان ہوں،
ایک باعمل مسلمان مجھے نہیں معلوم کہ اور کیا کہنا ہے۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا اسٹار خبی لیم اپنی مزاحیہ ویڈیوز میں بولے بغیر سوشل میڈیا صارفین کو ہنسا کر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی شخصیت بن گئے۔میڈیا رپور ٹ کے مطابق 14کروڑ 29لاکھ فالوورز کے ساتھ خبی لیم نوعمر ڈانسر چارلی ڈی امیلو کو پیچھے چھوڑ کر ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخص بن گئے ہیں۔خبی لیم افریقی ملک سینیگال میں پیدا ہوئے لیکن بعد میں ان کی فیملی نے اٹلی ہجرت کرلی تھی۔کابی لامے ٹک ٹاک پر بِنا آواز کے اشاروں میں مزاحیہ ویڈیوز بناتے ہیں اور دنیا بھر میں موجود صارفین ان کی ویڈیوز کو بیحد پسند کرتے ہیں۔ٹک ٹاک اسٹار کے اکاؤنٹ کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 73صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جبکہ ان کی تمام ویڈیوز پر اب تک 2.3بلین لائکس آچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خبی لیم کو عالمی وباء کورونا کے باعث بحران کے سبب ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔ملازمت سے فراغت کے باعث انہوں نے ٹک ٹاک پر بنا بولے مزاحیہ ویڈیوز بنانا شروع کیں جس سے ان کی مقبولیت دنیا بھر میں ہونے لگی۔خبی لیم زندگی مشکل بنانے والی چیزوں کو آسان کرنے کے طریقے بتانے کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔