جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

پالتو کتے نے بطخ کے 15 بچوں کو گود لے لیا

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی ) برطانیہ میں ایک کتے نے دنیا کو اس وقت حیران کر دیا جب اس نے بطخ کے 15 یتیم بچوں کو گود لے لیا اور اب بھی وہ ان کا خیال رکھ رہا ہے۔لیبریڈور نسل کے ایک رحم دل کتے، فریڈ نے ماں کے غائب ہونے پر بطخ کے بچوں کو گود لے لیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مائونٹ فیشے کاسل ایسیکس سے تعلق رکھنے والے کتے نے ایک رات کو دیکھا کہ بطخ کے بچوں کی ماں اچانک غائب ہوگئی اور چھوٹے بچے پریشان تھے۔ یہاں اس نے بچوں کے باپ کا کردار ادا کیا اور ان کا خیال رکھنے لگا۔ اگرچہ کتے کا مالک ان بطخ کے بچوں کو کھلاتا ہے لیکن فریڈ بھی ان کا بھرپور خیال رکھتے ہوئے کبھی انہیں آغوش میں لیتا ہے تو کبھی پیٹھ پر سوار کرا کے سیر بھی کراتا ہے۔جانوروں کے رویے کے ماہرین کہتے ہیں کہ قدرت میں ایسے واقعات بہت کم دیکھے گئے ہیں جب کتوں نے کسی پرندے کا اتنا خیال رکھا ہوا۔ یہی وجہ ہے کہ فریڈ کے اس برتا کو عالمی شہ سرخیوں میں جگہ ملی اور اس کی تصاویر اور ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔2018 کی ایک رات بطخ کے سارے بچوں کو ان کی ماں چھوڑ کر کہیں چلی گئی تھی جس کے بعد کتے نے انہیں دوست بنا لیا اور دن کا غالب حصہ انہیں کے ساتھ گزارتا ہے۔ تاہم کتے کے مالک نے بتایا کہ بطخ کے بچے بڑے اور خودمختار ہونے پر الگ کر دیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…