منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس ،عمران خان کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، لاہور(این این آئی)اسلام آباد کی سیشن عدالت میں لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست منظورکرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔

جج کامران بشارت مفتی نے عمران خان کی جان کو خطرے کے پیش نظر حاضری سے استثنیٰ کیلئے دی گئی درخواست منظورکرلی۔سابق گورنر خیبر پختونخوا اور شاہ فرمان اور صوبائی وزیر شہرام ترکئی کی عبوری ضمانت بھی 5 ،5 ہزار روپے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔تحریک انصاف کے وکیل بابراعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی نے کبھی کسی حکمران کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا ، ہماری ایف آئی آر تھانوں میں پڑی ہیں لیکن کوئی دیکھنے والا نہیں۔بابراعوان نے کہا کہ فاشسٹ حکومت نے اپنے خلاف آواز اٹھانے والے کی آواز بند کر دی ہے ، عمران ریاض خان کی گرفتاری پر پریس کلب کے باہر احتجاج کریں گے۔دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا، ان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما و قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرے تھے۔

انہیں سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لیا۔حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں حلیم عادل شیخ کو سول کپڑے پہنے اہلکاروں کے ہمراہ جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

حراست میں لئے جانے کی تصدیق حلیم عادل شیخ کی اہلیہ رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو اور ان کی صاحبزادی عائشہ حلیم شیخ نے اپنے ٹوئٹر پیغامات کے ذریعے بھی کی۔ حلیم عادل شیخ کی صاحبزادی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ان کے والد رکن سندھ اسمبلی ہیں جنہیں بغیر سپیکر کی اجازت کے حراست میں نہیں لیا جا سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق حلیم شیخ کے خلاف سندھ کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ حلیم عادل شیخ گرفتاری سے بچنے کے لئے لاہور آئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…