پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

چین میں داخلے پر پابندی کے باوجود امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بیجنگ کیسے پہنچے؟

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) مارکو روبیو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ چین پہنچ گئے ہیں، حالانکہ وہ اب بھی چین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

چینی حکام نے ایک منفرد سفارتی حکمتِ عملی اختیار کرتے ہوئے ان کے دورے کی راہ ہموار کی۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق مارکو روبیو امریکی تاریخ کے پہلے وزیرِ خارجہ بن گئے ہیں جو چینی پابندیوں کے باوجود سرکاری سطح پر چین کا دورہ کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے روبیو کے نام کے چینی ہجے میں معمولی تبدیلی کی۔ پہلے ان کا نام چینی زبان میں “Lú bǐ ào” لکھا جاتا تھا، تاہم اب سرکاری دستاویزات اور میڈیا میں اسے “Lǔ bǐ ào” تحریر کیا جا رہا ہے۔ اگرچہ دونوں ناموں کا تلفظ تقریباً یکساں ہے،

لیکن تحریری تبدیلی نے قانونی اور سفارتی رکاوٹ دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔چینی سفارت خانے کے ترجمان لیو پینگیو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مارکو روبیو پر عائد پابندیاں ان کے ماضی کے ان بیانات اور اقدامات کی وجہ سے تھیں جو انہوں نے بطور امریکی سینیٹر چین کے خلاف کیے تھے۔ تاہم چین نے موجودہ دورے کے لیے ان سابقہ معاملات کو رکاوٹ نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…