ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

بڑا کریک ڈاؤن ! 10غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کردیا گیا

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)سیالکوٹ میں ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف بڑا آپریشن کرتے ہوئے 10 ہاؤسنگ سوسائٹیز کو سیل کر دیا۔

انتظامیہ کے مطابق ان اسکیموں کے خلاف متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں اور کئی مقامات پر بغیر منظور شدہ نقشوں کے تعمیراتی کام جاری تھا۔کارروائی میں ضلع کونسل، ڈسٹرکٹ پولیس اور پیرا فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران ایک سیاسی شخصیت کے بھائی اور انتظامیہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔چیف آفیسر ضلع کونسل اشفاق وڑائچ نے بتایا کہ بعض سوسائٹی مالکان نے صرف محدود رقبے کا این او سی حاصل کیا تھا، لیکن اس کے باوجود بڑے پیمانے پر پلاٹ فروخت کیے جا رہے تھے اور غیر قانونی تعمیرات کی جا رہی تھیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف شہریوں کی جانب سے کئی درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

آپریشن کے دوران صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب ایک سیل ہونے والی سوسائٹی کے مالک نے مزاحمت کی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ سوسائٹی حال ہی میں ایک معروف سیاسی شخصیت کے بھائی نے خریدی تھی۔ وائرل ویڈیو میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ سوسائٹی ان کی ملکیت ہے اور اسے کچھ عرصہ قبل خریدا گیا ہے۔تاہم انتظامیہ نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والی کسی بھی سوسائٹی کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔ چیف آفیسر اشفاق وڑائچ نے کہا کہ غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف مہم بلاامتیاز جاری رکھی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بھی مشورہ دیا ہے کہ کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری سے قبل اس کے این او سی اور دیگر قانونی دستاویزات کی مکمل تصدیق ضرور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…