جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

مشہور زمانہ فلم کے اہم ترین کردار بھیس میں بھیک مانگنے والے کی ویڈیو وائرل

datetime 6  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (این این آئی) مشہورِ زمانہ امریکی فلم سیریز پائریٹس آف کیریبیئن کے کردار جیک اسپیرو (جانی ڈیپ)کے بھیس میں ایک شخص بھیک مانگنے لگا۔

یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جبکہ بھیک مانگنے والے کو لوگ جانی ڈیٹ کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو اس وقت پہلی مرتبہ منظر عام پر آئی تھی

جب جانی اپنی سابق اہلیہ ایمبر ہرڈ کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کیلئے عدالتی کارروائیوں میں مصروف تھے، تاہم ایک مرتبہ پھر یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص ہوبہو جیک اسپیرو بن کر سڑکوں پر بھیک مانگنے نکل پڑا ہے۔ کار سوار نے اس گداگر کی ویڈیو بنائی

جس میں یہ شخص جیک اسپیرو کی طرح چلتا ہوا کار کے قریب آتا ہے اور اپنی کھلونا بندوق دکھا کر راہ زنی کی واردات کی طرح پیسے مانگتا ہے جس کیلئے وہ اپنا ہیٹ پیش کرتا ہے

اور پیسے لے کر جیک اسپیرو کی طرح مسکراتا ہوا چلا جاتا ہے۔ اس پوسٹ کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی اپنے تبصروں سے پیچھے نہ رہے

اور اس کی اس اداکاری کو بہترین پرفارمنس قرار دے دیا۔ ایک نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں بھکاری کی اس کوشش پر اسے 100ڈالر دے دیتا۔

یہ ویڈیو کس ملک کی ہے یہ تو واضح نہیں ہوسکا، لیکن سوشل میڈیا پر اسے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…