مانسہرہ (این این آئی)مانسہرہ شہر ،مضافات اور بالائی علاقوں میں منگل کو مون سون بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ،
وادی کونش وادی سرن آور وادی ناران کے بیشتر علاقوں میں ہونے والی موسلادھار بارش سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی رہی جبکہ ناران سے آگے
دم ڈمہ اور سہوچ کے مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سینکڑوں سیاح پھنس گئے ۔بھاری لینڈ سلائیڈنگ سے ایم این جے روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت بند ہونے سے
سڑک کے دونوں جانب سیاحوں کی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تاہم سیاحوں کی مشکلات کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے
چیئرمین ڈاکٹر ایمل زمان آور ڈائریکٹر جنرل طارق خان کی ہدایات پر کے ڈے اے کی بھاری مشینری
آور اہلکاروں نے کء گھنٹوں کی طویل کوششوں کے بعد ملبہ صاف کرکے سیاحوں کی پھنسی ہوئی گاڑیوں کو کلیئر کروا دیا ۔