لاہو ر(این این آئی) محکمہ سکول ایجوکیشن میں بھرتی کا فیصلہ کرلیاگیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے سولہ ہزار نئے ایجوکیٹرز بھرتی کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔محکمہ سکولز ایجوکیشن نے ایجوکیٹرز کی بھرتی کے حوالے سے سمری تیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ایجوکیٹرز مختلف گریڈ میں بھرتی کئے جائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایجوکیٹرز کو کنٹریکٹ کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔