ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا

datetime 5  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) منگل کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر نے دوبارہ سر اٹھانا شروع کردیا اور ہفتہ وار کاروبار کے دوسرے دن کے ابتدائی لمحات سے ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان تیز رفتار رہی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ڈالر کے انٹربینک ریٹ 206 روپے سے تجاوز کرگئے جبکہ اوپن مارکیٹ ریٹ بھی 207 روپے کی سطح پر آگئے۔

وزیر خزانہ کی جانب سے گذشتہ روز ہی آئی ایم ایف پروگرام میں شمولیت موخر نہ ہونے کی وضاحت کی گئی تھی لیکن اس وضاحت کے فوری بعد ہی پنجاب کے وزیراعلی کی جانب سے الیکشن کے موقع پر ایک سو یونٹ ماہانہ بجلی استعمال کرنے والے کم آمدنی کے حامل طبقے کے لیے مفت بجلی کی فراہمی کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ اعلان ایک بار پھر آئی ایم ایف قرض پروگرام میں ڈیڈ لاک پیدا کرنے کا باعث بن سکتا ہے اور آئی ایم ایف قرض پروگرام میں شمولیت موخر ہوسکتی ہے یہی وجہ ہے کہ منگل کو ڈالر کی اڑان تیز رفتار رہی جس سے ایک موقع پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 207 روپے سے بھی تجاوز کرگئے تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.38 روپے کے نمایاں اضافے کے ساتھ 206.94 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 2.50 روپے کے اضافے سے 207 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام پہلے ہی سابقہ حکومت کی جانب سے وعدوں کے برخلاف پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی سمیت دیگر اقدامات سے خائف تھے اور جبکہ پاکستان کی جانب سے تقریبا تمام تر سخت شرائط پوری کرلی گئی ہیں اور قرض پروگرام کی بحالی کی امید یوچلی تھی کہ وزیراعلی پنجاب نے 100 یونٹ بجلی مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔اس اعلان سے خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ آئی ایم ایف حقیقی صورتحال واضح ہونے پر ہی پاکستان کے لیے قرض پروگرام بحال کرے گا اور قرض پروگرام میں تاخیر کی صورت میں روپیہ پر دبا بڑھتا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…