سعودی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
مکہ مکرمہ (آئی این پی) سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہاہے کہ ایام حج کے دوران منی، مزدلفہ اور عرفات میں درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق قومی مرکز موسمیات کی جانب سے جاری نے بیان میں کہا ہے کہ ان ایام کے دوران دن کے وقت تیز ہوائیں چلیں گی، کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرد وغبار اٹھے گا ۔
ہواؤں کی رفتار35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی اور ہواؤں کا رخ شمال مغرب سے مغرب کی جانب ہوگا جبکہ مکہ مکرمہ کے جنوبی بالائی مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
قومی مرکز نے مزید بتایا ہے کہ منی، مزدلفہ اور عرفات میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ وقوف عرفہ کے دن سے 13 ذی الحجہ تک بارش کا بھی امکان ہے۔