تیل کی قیمتوں میں اضافے پر سب سے زیادہ دکھی نواز شریف ہیں، رانا ثناء اللہ

3  جولائی  2022

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے پر سب سے زیادہ دکھی نواز شریف ہیں، ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے،

پچھلے ساڑھے تین سالوں میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، مہنگائی میں اضافے کی وجہ بیڈ گورننس بھی ہے۔ تقریب سے خطاب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے دستخط ہیں، پی ٹی آئی حکومت میں گورننس نہیں تھی،صرف انتقام لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 25 مئی کو پی ٹی آئی کا احتجاج ناکام تھا، یہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اب یہ لوگ روز سیاسی مخالفین کو گالیاں نکال رہے ہیں، گزشتہ روز پی ٹی آئی کے جلسے میں 8 ہزار کرسیاں لگائی گئیں اور کے پی سے لوگ لائے گئے، اسلام آباد سے 2 ہزار تک بندے تھے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جس نے عمران خان کو صادق اور امین قرار دیا وہ خود شکل چھپاتا پھررہا ہے، عمران خان نے خود پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا،کون سب سے بڑے ڈاکو کو وزیر اعلیٰ بنوانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہا ہے؟۔رانا ثنا اللہ نے دعوی ٰکیا کہ ابھی 50 کے قریب فرح گوگی اور گوگے برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی بڑھنے کی بنیادی اور اصل وجہ تیل کی قیمتیں ہیں، آئی ایم ایف بضد تھا کہ سبسڈی صفر کرنی ہے، عمران خان کے سبسڈی بڑھانے پر آئی ایم ایف نے ریڈ مارک کردیا تھا، مجبوری میں ملک کو بڑی تباہی سے بچانے کیلئے مشکلات سے گزرنیکا فیصلہ کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کی آڈیو سے سب واضح ہوگیا ہے، ان کے اعمال سامنے آرہے ہیں،سب عیاں ہوچکا ہے،

جن کے ساتھ اس نیحکومت کی انہیں بھی ڈاکو چور کہتا ہے،اس بندے نے پوری قوم کو کنگال اور بیحال کردیا، لوٹ مار اور تباہی کرنے والا پوری قوم کو چور کہہ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میاں شہباز شریف اتفاق رائے سے اتحادیوں کو لے کر چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی تعیناتی مقررہ وقت پر اور طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…