منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رانا ثناء اللہ کا پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشنز میں 15 سے 16 نشستیں جیتنے کا دعویٰ

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشنز میں 15 سے 16 نشستیں جیتنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ چاہتے تھے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹادیا جائے،حمزہ شہباز 17 اور 22 جولائی کو سرخرو ہوں گے۔

ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ چاہتے تھے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹادیا جائے۔انہوں نے کہا کہ رن آف الیکشن ہونا ہے تو بات ختم ہوگئی، حمزہ شہباز 17 اور 22 جولائی کو سرخرو ہوں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ رن آف الیکشن میں حاصل کردہ ووٹوں سے 25 ووٹ مائنس ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ یہ ساڑھے 3 سال مسلط رہے تو ملک کا حال یہ ہی ہونا تھا، ان کا آپس میں اختلاف تھا، یہ بری طرح ناکام ہوئے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مہنگائی کا ریکارڈ 2، 3 مہینوں میں نہیں پچھلے 4 سال میں ٹوٹا، کیا پچھلے 4 سالوں کے بھی ذمہ دار ہم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو توشہ خانے پر ہاتھ صاف کرے اس سے ملکی خزانہ کیسے محفوظ رہ سکتا ہے، اربوں روپے کی پراپرٹی فرح شہزادی کے نام نکلی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی کرپشن کے بینر بغیر اجازت کے ہیں تو اتار دیں، بدمعاشی کے ساتھ یہ نہیں لگیں گے، پوچھتا ہوں کیا انہوں نے فیس جمع کرا کے بینر لگائے تھے؟ انہوں نے کہاکہ سینئر صحافی اور دانشور ایاز امیر نے ایک فنکشن میں جو باتیں کیں، حملے کے تانے بانے اْس سے ہی ملتے لگتے ہیں، عمران خان سے متعلق ملک پراپرٹی ڈیلرز کے حوالے کرنے کی بات درست ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…