اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا طریقہ بتادیا

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) اداکارہ ماہرہ خان نے وائرل ہونے کا ایک آسان طریقہ بتایا ہے۔حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونا کوئی مشکل کام نہیں اور پھر کچھ اداکارائیں آئے دن اپنے کسی بیان یا تصویر کے باعث وائرل ہوجاتی ہیں اور ہر

صارف ان سے متعلق ہی بات کررہا ہوتا ہے۔کچھ روز قبل ماہرہ خان کے بھی سوشل میڈیا پر کافی چرچے رہے اور اداکارہ پر خوب میمز بنائی گئیں، ماہرہ ان دنوں فہد مصطفی کیساتھ اپنی آنے والی فلم ‘قائد اعظم زندہ آباد’ کی تشہیر میں مصروف ہیں،اسی حوالے سے ماہرہ نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سینئر اداکار نعمان اعجاز کی عمر سے متعلق بات کی۔ماہرہ نے جواب انگریزی میں دیا لیکن اداکارہ الفاظ کا انتخاب نہ کرسکیں اور اپنی بات ادھوری کہی جس کے بعد مذکورہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔تاہم اب ایک اور پروگرام کے دوران ماہرہ خان سے میزبان نے آج کے دور میں وائرل ہونے کا آسان طریقہ پوچھا۔اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘وائرل ہونے کا یہ بہت اچھا طریقہ ہے کہ آپ کسی کو بھی بری بات کہہ دیں، خود مشہور نہیں ہوسکتے تو کسی مشہور شخص پر تنقید شروع کردو۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…