جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

بھارت میں ریلوے انتظامیہ 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز وصول کرنے لگی

datetime 2  جولائی  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چائےکے کپ پر 50 روپے سروس چارجز

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں ریلوے انتظامیہ مسافروں کو 20 روپے والا چائے کا کپ 70 روپے میں فروخت کرنے لگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں سوشل میڈیا پر چائے کے بل کافی وائرل ہورہے ہیں جس میں بھارت کی ریلوے انتظامیہ نے مسافر سے 20 روپے والی چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز وصول کیے۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک شہری 28 جون کو دہلی سے بھوپال جانے والی شاتابدی ایکسپریس ٹرین میں سفر کر رہا تھا۔

مسافر نے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے چائے کے ایک کپ پر 50 روپے سروس چارجز وصول کرنے کا مسئلہ سوشل میڈیا پر اٹھایاتاہم دوسری جانب بھارتی ریلوے کے مطابق 2018 میں جاری کردہ ایک سرکلر میں واضح کیا گیا کہ جب کوئی مسافر راجدھانی یا شاتابدی جیسی ایکسپریس ٹرینوں میں ریزرویشن کے وقت کھانا پہلے بک نہیں کرتا ہے، تو سفر کے دوران چائے، کافی یا کھانے کا آرڈر دینے کے لیے اسے 50 روپے کا سروس چارج ادا کرنا پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…