لاہور (آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب صرف پنجاب اسمبلی میں ہو گا، مجھے ہدایت کی گئی ہے سب کچھ قوانین کے مطابق ہونا چاہئے۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کا
بڑا اچھا فیصلہ ہے ، جو چیز یں ہم چاہتے تھے وہ مانی گئی ہیں ۔چیف جسٹس نے بھی کہا بڑا اچھا اجتماعی فیصلہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کی بھی جیت ہے، انصاف کی بھی ، اللہ کو منظور ہو گا تو وزیراعلیٰ بنیں گے،حمزہ شہباز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے،کوئی سیاسی مداخلت اور پولیس استعمال نہیں کی جائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہو گی، وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہو گا۔ اجلاس اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگا اور کہیں نہیں ہوگا ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس رولز کے مطابق ہو گا کوئی پسند ناپسند نہیں ہوگی۔ جو ماحول عدالت کے اندر بنا وہ عدالت کے باہر بھی رہنا چاہئیے یہی جمہوریت ہے۔پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عدلیہ نے صاف اور شفاف الیکشن کی راہ ہموار کر دی ہے ۔امید کرتے ہیں کہ الیکشن شفاف ہونگے۔ پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب صرف پنجاب اسمبلی میں ہو گا، مجھے ہدایت کی گئی ہے سب کچھ قوانین کے مطابق ہونا چاہئے۔