بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

وزیراعلی پنجاب کے دوبارہ انتخاب کیلئے (ن)لیگ نے اپنے اور اتحادیوں کے اراکین کو متحد رکھنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 30  جون‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) وزیراعلی پنجاب کے دوبارہ انتخاب کے لئے مسلم لیگ (ن) نے اپنے اور اتحادیوں کے اراکین کو متحد رکھنے کے لئے پرانی اور آزمودہ حکمت عملی کے تحت نجی ہوٹل میں ٹھہرا دیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میں ایک سو بیس

سے زائد کمرے بک کروائے گئے ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کے دوبارہ انتخاب کے معاملے پر حمزہ شہباز کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اہم رہنماوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) نے اپنی حکمت عملی طے کی گئی جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور اتحادیوں نے گذشتہ بار کی طرح اس بار بھی متحد رہنے اور اکٹھے قیام کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس فیصلے کے بعد تمام اتحادی ارکان صوبائی اسمبلی لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع نجی ہوٹل میں ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیا اور ہدایت کی گئی کہ تمام ارکان صوبائی اسمبلی ہوٹل میں اکٹھے ہوں گے اور وہیں قیام کریں گے اورآج بروز (جمعہ) کو نماز جمعہ کے بعد تمام اراکین حمزہ شہبازکے ہمراہ اکھٹے بسوں میں سوار ہو کر پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے ہوٹل سے روانہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے نزدیک نجی ہوٹلمیں فوری طور پر کمرے بک کروا دئیے گئے اور بیرونی اضلاع سے تعلق رکھنے والا اراکین ایوان اقبال میں ہونے والے اجلاس کے ملتوی ہونے پر سیدھا ہوٹل پہنچ گئے۔ ایم پی اے میاں عبدالروف، توفیق بٹ،نواز چوہان،پیر اشرف رسول سمیت دیگر ہوٹل پہنچے تو انہوں نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ ہم عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے پاس ایوان کی اکثریت موجود ہے اس لئے ہمیں یقین ہے کہ حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہو جائیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…