ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت مزید بڑھا دی

datetime 28  جون‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ میں 24 گھنٹوں کے دوران فی کلو ایل پی جی کی قیمت مزید 10روپے بڑھا دی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے سپر ٹیکس کی آڑ

میں مزید قیمتیں بڑھانے کے لیے گٹھ جوڑ کر لیا ہے اور ایل پی جی کی ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ہے۔عرفان کھوکھر نے بتایا کہ یکم جولائی 2022 سے انٹر نیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہو رہی ہے لیکن مقامی سطح پر قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایل پی جی کی قیمت میں مزید 10روپے فی کلو اضافہ بلاجواز ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے، وزیراعظم اور چیئرمین اوگرا مافیا کے خلاف فوری نوٹس لیں۔عرفان کھوکھر کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت بڑھ کر 220 روپے فی کلو ہوگئی، گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 106روپے فی کلو کے اضافے سے 2581روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت 408روپے فی کلو کے اضافے سے 9988روپے ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 270 روپے تک پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…