اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی عوام کیلئے معاشی میدان سے ایک اور اچھی خبر آگئی ۔ پاکستان اور فرانس کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے اچھی خبر، حکومت نے فرانس کے ساتھ قرض کی ادائیگی مؤخر کرنے کے معاہدے پردستخط کردیے۔معاہدے کے تحت 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کر دی گئی۔اس حوالے سے اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ جولائی اور دسمبر 2021 میں واجب الادا قرضہ 6 سال کیلئے مؤخر کر دیا گیا ہے ۔