پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

حمیرا اصغر کی والدہ کا ’’نامناسب‘‘ بیان؛ شمعون عباسی نے آئینہ دکھا دیا

datetime 21  جولائی  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معروف اداکار شمعون عباسی نے حال ہی میں انتقال کر جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر علی کی والدہ کی جانب سے کراچی کے شہریوں پر لگائے گئے الزامات پر شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی پر انگلی اٹھانا آسان ہوتا ہے، مگر اصل ذمہ داری تو خاندان اور والدین کی ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی خبر رکھیں۔یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا کی والدہ نے ایک انٹرویو میں یہ کہا تھا کہ ان کی بیٹی کے اپارٹمنٹ سے چیخوں کی آوازیں آتی رہیں، لیکن کسی نے دروازہ نہیں کھٹکھٹایا۔ انہوں نے کراچی کے لوگوں کو ’’بے حس‘‘ اور ’’بے درد‘‘ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی تھی، اور یہاں تک کہنے سے گریز نہیں کیا کہ وہ “کراچی کے لوگوں پر لعنت بھیجتی ہیں۔”تاہم ان کے اس سخت بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا۔

بہت سے افراد نے سوال اٹھایا کہ جب والدین نے خود بیٹی سے لاتعلقی اختیار کی، حتیٰ کہ میت لینے سے بھی انکار کیا، تو پھر عوام کو الزام دینا کیسے درست ہو سکتا ہے؟اسی حوالے سے اداکار شمعون عباسی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ والدین کے دکھ کو سمجھ سکتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ جب حمیرا نے مدد کی اپیل کی تو والدین نے خود اسے نظرانداز کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مالی مشکلات تھیں تو کم از کم کوئی قریبی رشتہ دار کراچی بھیجا جا سکتا تھا یا پولیس سے تعاون لیا جا سکتا تھا۔ مگر بدقسمتی سے والدین نے کوئی قدم نہ اٹھایا اور الٹا سارا الزام شہر کے شہریوں پر دھر دیا۔شمعون کا کہنا تھا: “بیٹی آپ کی تھی، اس کی خیر خبر لینا آپ کی ذمہ داری تھی۔

دکھ کے لمحے میں دوسروں کو مورد الزام ٹھہرانا آسان ہوتا ہے، لیکن کیا ہم نے اپنی ذمے داری پوری کی؟”اداکار نے مزید بتایا کہ جب یہ خبر منظرِ عام پر آئی تو کئی شوبز شخصیات اور سماجی ادارے اس معاملے کو سنبھالنے کے لیے تیار ہو گئے تھے۔ اگر والدین میت لینے سے انکار کرتے، تو حمیرا کی تدفین کے تمام انتظامات کا بندوبست ان اداروں نے کر لینا تھا، اور اس حوالے سے عملی اقدامات بھی ہو رہے تھے۔آخر میں شمعون عباسی نے کہا کہ افسوس کی اس گھڑی میں ہمیں خود احتسابی کی ضرورت ہے، کیونکہ تنہائی میں جان سے جانے والے افراد کی اصل ذمہ داری ان کے قریبی رشتہ داروں اور خاندان پر ہوتی ہے، نہ کہ پورے شہر پر۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…