پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

غیرت کینام پر خاتون، مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز وڈیو وائرل، سپریم کورٹ بار کا سزا کا مطالبہ

datetime 21  جولائی  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)مبینہ غیرت کے نام پر مبینہ طور پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے بلوچستان میں خاتون کے قتل پر مذمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی بلوچستان میں ایک بے گناہ اور معصوم عورت کے بہیمانہ قتل کے افسوسناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ان متعدد واقعات میں سے ایک ہے جہاں ایک بے گناہ خاتون کو ایک بار پھر نام نہاد غیرت کے نام پر قتل جیسے نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت عمل کا شکار بننا پڑا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ غیرت کے نام پر قتل کسی بھی صورت میں بلوچ یا کسی بھی صوبائی اور قومی ثقافت سے کوئی تعلق نہیں رکھتے، ان کا نہ تو کسی سماجی یا مذہبی روایت سے کوئی واسطہ ہے، اور نہ ہی یہ قانون یا آئینِ پاکستان کے تحت کسی طور جائز یا قابلِ قبول ہیں،اس قسم کے اقدامات خواتین کے خلاف بدترین تشدد کی نمائندگی کرتے ہیں، جو اس جھوٹے تصور پر مبنی ہوتے ہیں کہ متاثرہ خاتون نے خاندان یا برادری کی عزت کو نقصان پہنچایا ہے، یہ مسئلہ براہِ راست خواتین کے بااختیار ہونے اور انسانی حقوق سے متعلق ہے۔اعلامیے کے مطابق غیرت کے نام پر قتل کی ہر شکل اور صورت میں شدید مذمت کی جانی چاہیے، اب وقت آ چکا ہے کہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے مؤثر اور مضبوط قانونی ڈھانچہ وضع کیا جائے، ایسے دل دہلا دینے والے واقعات کا بار بار پیش آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا معاشرہ غیرت کے نام پر تشدد جیسی بیماری میں مبتلا ہو چکا ہے،اس کے باوجود، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ خود کو منصف، جیوری اور جلاد، کے طور پر پیش کرے۔

صرف ریاست ہی کو انصاف فراہم کرنے کا اختیار حاصل ہے، یہ واقعات ریاست کی اس ناکامی کو بھی بے نقاب کرتے ہیں کہ وہ معاشرے میں پائے جانے والے نقصان دہ اور غیر عقلی نظریات کا خاتمہ کرنے میں ناکام رہی ہے،یہ ایک قومی اور سماجی شعور کا مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے ریاست کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا، جو لوگ اس سفاکانہ عمل میں ملوث ہیں، انہوں نے نہ صرف ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے بلکہ ریاست کی عملداری کو بھی چیلنج کیا ہے، سپریم کورٹ بار صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان مجرموں کو جلد از جلد گرفتار کریں اور انہیں عبرتناک سزا دلوا کر ایسے غیر انسانی واقعات کا سدباب کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…