اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے معروف کرکٹر عماد وسیم اور سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ان دنوں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ لندن کے ایک شاپنگ سینٹر میں عماد وسیم کو نائلہ راجہ کے ہمراہ دیکھا گیا۔
تاہم نائلہ راجہ نے اس ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ان کی عماد وسیم سے ملاقات محض اتفاقیہ تھی، اور اس ملاقات کے حوالے سے جو مفروضے قائم کیے جا رہے ہیں وہ سراسر بے بنیاد ہیں۔ نائلہ کے مطابق ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے اور حقیقت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ وہ خود اس موقع کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر چکی ہیں، جس میں دیگر افراد بھی موجود تھے، لیکن وائرل ویڈیو میں انہیں دانستہ طور پر غائب کر دیا گیا تاکہ ایک غلط تاثر پیدا ہو۔
نائلہ راجہ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں اور اس بے بنیاد معاملے کو مزید نہ اچھالیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس طرح کے افواہوں اور کردار کشی کی مہم سے دلبرداشتہ ہیں۔
دوسری جانب عماد وسیم نے اس معاملے پر تاحال کسی قسم کا ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔