پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

لاہور ہائیکورٹ نے بغیر اجازت دوسری شادی پر 6ماہ قید اور 5لاکھ جرمانے کی سزا درست قرار دے دی

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والے کو عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا چھ ماہ قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کو درست قرار دے دیا ہے۔ پنجاب کے شہر میانوالی کے شہری نے اپنی پہلی کو بتائے بغیر

دوسری شادی کر لی تھی جس کے بعد اس کی اہلیہ نے اپنے شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروایا۔ مقامی عدالت نے ملزم غلام حسین کو قصور وار ثابت ہونے پر 6ماہ قید اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے ۔ ملزم غلام حسین نے عدالتی فیصلہ کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل درج کروائی جس پر لاہور ہائی کورٹ نے بھی ملزم کو جرمانے کی سزا کو برقرار رکھا ہے اور لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے ملزم کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل خارج کر دی ہے ۔ دوسری جانب شوہر کو دوسری شادی کا سرپرائز ۔ پہلی بیوی کی درخواست پر ڈگری کی رقم ادا نہ کرنے پر فیملی کورٹ نے ایک سال کی سزا سنا دی۔جیل بھجوا دیا گیا۔تفصیل کے مطابق بستی کریم بخش کی رہائشی عالیہ سعید نے اپنے شوہر بستی گل بہار کے رہائشی سعید احمد کے خلاف فیملی کورٹ میں خرچہ نان ونفقہ کا مقدمہ جو کہ ڈگری ہوچکا تھا ۔اسی دوران شوہر سعید احمد نے دوسری شادی بھی رچا لی جس کا علم پہلی بیوی عالیہ سعید کو ہوا تو اس نے عدالت کو بتایا کہ خرچہ نان ونفقہ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیںجبکہ دوسری شادی کے لیے اس کے پاس پیسے ہیں ۔عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر خانپور کے بیلف ریاض احمد نے مخبری پر مدیون سعید احمد کو گرفتار کر کےامتیاز احمد بیلف کے ہمراہ اسپیشل فیملی جج ندیم اصغر ندیم کی کورٹ میں پیش کیا جہاں مدیون نے ڈگری کی رقم 30 لاکھ نہ دے سکنے کا عذر پیش کیاجس پر فاضل جج ندیم اصغر ندیم نے شوہر سعید احمد کو ایک سال کی سزا سناتے ہوئے جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…