پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو نئی سیٹیں مل گئیں ، عدالت نے واضح فیصلہ سنا دیا

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر اراکین کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دیدیا۔صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست پر جسٹس شاہد وحید نے سماعت کی۔سماعت میں وکیل پی ٹی آئی بیرسٹر علی ظفر نے موقف اختیار کیا کہ

الیکشن کمیشن منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد ان نشستوں پر نوٹی فکیشن جاری کرنے کا پابند ہے لیکن نوٹی فکیشن جاری نہیں کر رہا۔بیرسٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے دی گئی فہرست بدل نہیں سکتی، ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ اس پر نوٹی فکیشن جاری کریں۔وکیل پی ٹی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ 20 سیٹیں خالی ہوئی ہیں، اس لیے پارٹیوں کی مجموعی نشستیں بھی بدلی ہیں، کمیشن کا یہ مقف قانون کے مطابق نہیں ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نوٹی فکیشن عام انتخابات کے بعد جاری ہوتا ہے، اب 20 نشستوں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بدل گئی ہے، میرا تو خیال تھا کہ یہ لارجر بینچ کا معاملہ ہے۔بعد ازاں لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کمیشن کو مخصوص نشستوں کا نوٹی فکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا، دوسری جانب تحریک انصاف کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھو چکے ہیں، حمزہ شہباز فوری مستعفی ہوں۔لاہور ہائیکورٹ فیصلے پر ردعمل میں میاں محمود الرشید نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا فوری انتخاب کروایا جائے۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعلی اب نہیں چلے گا، وزیراعلی کے انتخاب سے آئین و قانون کی پاسداری ممکن ہے۔ الیکشن کمیشن 5 مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔ ۔دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیز کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف

درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی جبکہ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیںکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جاسکتا، عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کیلئے ہدایات نہیں دے سکتی،امید ہے الیکشن کمیشن اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لیے اقدامات کرے گا

۔پیر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تارکین وطن کو ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران درخواست گزاروکیل نے کہاکہ اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا، قیامت تک اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا

،پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پر پہنچا دیا،چیف جسٹس نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جاسکتا،

وکلائ کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے کہاکہ امید ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا،

چیف جسٹس نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے ووٹ کی سیکیورٹی اور سیکریسی بہت ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…