سی پیک ،ایک اور سنگِ میل حاصل
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود چینی سفارت خانے نے کہا ہے کہ سی پیک کے پاور پروجیکٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور نے چیلنجز کے باوجود ایک اور سنگِ میل حاصل کر لیا۔
چینی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر کہاکہ پروجیکٹ مکمل ہونے پر قومی گرڈ میں 884 میگا واٹ سستی بجلی کا اضافہ ہو گا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد سے 250 کلومیٹر دور کاغان میں سی پیک کے تحت سکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ 2023 تک مکمل ہوگا اس منصوبے سے 884 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔
منصوبے پر ایک ہزار چینی اور چھ ہزار پاکستانی ورکرز کام کر رہے ہیں۔سکی کناری ڈیم منصوبے کے ساتھ ساتھ ایک جھیل بھی بنائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ایک اور سیاحتی مقام کا اضافہ ہو گا۔