لاہور(این این آئی)ا یل پی جی کی قیمت 10روپے فی کلو اضافے کے بعد 200 روپے سے بڑھ کر 210 روپے کی فی کلو ہوگئی ۔ گھریلوںسلنڈ120روپے کے اضافے کے ساتھ2475روپے اور کمرشل سلنڈر455 روپے اضافے کے ساتھ9532 میں فروخت ہوگا ۔جبکہ گلگت بلتستان میںایل پی جی کی قیمت 260 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔چیئرمین ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہاہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میںایل پی جی کی قیمت میں کمی ہورہی ہے لیکن پاکستان اضافہ ہورہا ہے حکومت مارکیٹ میںمصنوعی قلت کا فوری نوٹس لے ۔انہوںنے کہاکہ ایل پی جی غریب کا فیول ہے اس پر کسی قسم ٹیکس ہم برداشت نہیں کرینگے ،اگر یل پی جی پر ٹیکس لگایا ں گیا تو ہم عید پر خیبر سے کراچی تک مکمل گیس بند کرنے کا حتمی اعلان کرینگے ۔