پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اوور سیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کار کیخلاف تحریک انصاف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

datetime 27  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست پر تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کردی

۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما داود غزنوی نے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹنگ کے طریقہ کار پر آئینی ترامیم کیخلاف درخواست دی تھی جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت پارلیمنٹ کو قانون سازی کے لئے ہدایات نہیں دے سکتی، توقع ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا اور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے لئے اقدامات کرے گا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ معاملہ ہے، ووٹ سیکیورٹی اورسیکریسی بہت ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق درخواست گزارکے وکیل نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق تسلیم کیا جاتا ہے لیکن دیا نہیں جاتا، قیامت تک اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا،پارلیمنٹ نے بدنیتی سے اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا معاملہ دوبارہ صفر پرپہنچا دیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست گزارکے وکیل پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کو بدنیتی نہیں کہا جا سکتا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…