کوہ پیما شہروز کاشف کا حکومتی رویے سے مایوس کا اظہار
اسلام آباد (این این آئی)کم عمری میں کوہ پیمائی کا عالمی ریکارڈ بنانے والے کوہ پیما شہروز کاشف نے حکومتی رویے سے مایوس کا اظہار کیا ہے ۔
ایک انٹرویومیں شہروز کاشف نے کہاکہ ماؤنٹ ایورسٹ سرکرنیکے موقع پر صدر نے آنر شپ لینے کا کہا تاہم ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد
کسی نے میری کال نہیں اٹھائی جبکہ صدرپاکستان سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے کمائی کا ذریعہ پوچھا۔انہوں نے کہا کہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے
پر 50 لاکھ روپے ملتے تھے لیکن10 لاکھ بھی نہیں ملے، میں ادھارکے پیسوں سے ملک کیلئے کوہ پیمائی میں ورلڈ ریکارڈ بنا رہا ہوں،
میرے والد نے گھر اور پلاٹ بیچ دیے ہیں، اب والد نے بھی مالی تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔شہروز کاشف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ہر دروازیپر دستک دے چکا ہوں،
جواب نہ ملنے پر مایوس ہوں اور اب اپنے لیے لوگوں سے فنڈز مانگنے پر مجبور ہوں۔کوہ پیما نے کہا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ میں
میرے لیے اعلان کردہ رقم کاکیس پھنساہواہے جب کہ مجھے زبانی کہاگیا میں ایتھلیٹس کے ایلیٹ پول میں شامل ہوں۔