ممبئی حملوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
اسلام آباد (این این آئی)ممبئی حملوں کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں اہم ملزم کی گرفتاری ہوئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مفرور ملزم ساجد میر کو گرفتار کرلیا اور ملزم ساجد میر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے لاپتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد میر امریکی ایف بی آئی کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھا۔
ساجد میر کے سرپر ایف بی آئی نے 5 ملین ڈالر کا انعام مقرر کررکھا تھا تاہم حکومت نے ملزم ساجد میر کی باضابطہ گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔