ننکانہ صاحب(این این آئی)مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی تقریبات کیلئے پاکستان آئے بھارتی سکھ یاتریوں کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان اقلیتوں کیلئے پرامن اور محفوظ ترین ملک ہے پاکستان آکر یقین ہوگیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں پاکستان کے متعلق ہونے
والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔بھارتی سکھ یاتری اپنے روحانی پیشوا بابا گرونانک کی جائے پیدائش گوردوارہ جنم استھان کی یاترا کا موقع ملنیپر بہت خوش تھے انہوں نے گوردوارہ جنم استھان میں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں سکھ یاتریوں نے کہا کہ ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے جسے ہم الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے سکھ یاتریوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب ایسے لگتا ہے جیسے ہمارا اپنا گھر ہو سکھ یاتریوں نے کھانے پینے رہائش،میڈیکل اور بہترین سکیورٹی انتظامات کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم یہ عوام ہماری میزبان ہوتی ہے اور ہمیں گلے لگا کر ہم کو ملتی ہے اور جب ہمارے سکھ یاتری واپس جارہے ہوتے ہیں تو ان کی آنکھوں میں آنسو ہوتے ہیں سکھ یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل انہیں ڈرایا جاتا ہے یہاں آکر یقین ہوگیا ہے کہ بھارتی میڈیا میں پاکستان کے متعلق ہونے والا پروپیگنڈا بے بنیاد اور من گھڑت ہے سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستان میں ہمیں بھارت سے زیادہ عزت و احترام ملا ہے پاکستان آئے سکھ یاتری مختلف شہروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد29جون کو لاہور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کریں گے ننکانہ صاحب3روزہ قیام کے وقت بھارتی سکھ یاتری شہر میں واقع ساتوں گوردواروں کی یاترا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے۔