ہفتہ‬‮ ، 04 جنوری‬‮ 2025 

عمران خان مجھے اٹک پل پار کر کے دکھائے، رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کر دی

datetime 24  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان مجھے اٹک پل پار کر کے دکھائے، رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کر دی

اسلام آباد(آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان سیاست کو آلودہ کر رہا ہے اسے گرفتار کر کے جیل میں ڈالنا چاہئے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اورقوم کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے،

ہر جماعت کو احتجاج کا حق ہے مگر یہ احتجاج پرامن ہونا چاہئے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان کے کہنے پر اب لوگ باہر نہیں نکلیں گے

لوگ اس کی جھوٹی اور گمراہ کن سیاست کو جان چکے ہیں، قانون کو ملحوظ نہ رکھا تو عمران خان مجھے اٹک پل پار کر کے دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک میں انارکی پھیلا رہاہے اور قوم کے لئے سیکورٹی رسک بنا ہوا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہاکہ عمران خان نے سیاست کو آلودہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی

اس سے تربیت کا پتہ چلتا ہے۔ 20سال تک وہ ورلڈ کپ کو لیکر گھومتا رہا اب ایک جھوٹ پر مبنی خط کو لیکر 20سال گھومے گا مگر عوام اس کے اصل چہرے کو پہچان چکے ہیں،

ہم کسی کے خلاف سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے لیکن اداروں کو گالم گلوچ کرنے والوں کو کھلی چھٹی نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…