پاکستان کے لیے بڑی خوشخبری

24  جون‬‮  2022

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن )پاکستانی عوام کے لیے خوشخبری آگئی ، ایشیائی بینک پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے بڑی رقم دینے کیلئے راضی ہو گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو مختلف منصوبوں کیلئے 8ارب فراہم کرنے کیلئے تیار ہو گیا ہے ۔

قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیرصدارت یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے وزیراعظم ریلیف پیکج کی فراہمی بارے اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیراعظم کے وژن کے مطابق عملی، انتہائی موثر اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجاویزکو عملی جامعہ پہنانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ جمعرات کے روز ہونیوالے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت شازیہ مری اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار سید مرتضیٰ محمود ،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صنعت و پیداوار، سیکرٹری تخفیف غربت، سیکرٹری بی آئی ایس پی، چیئرمین نادرا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے موجودہ حکومت کے عوام کو قیمتوں میں مسلسل اضافے پر خصوصاً غریبوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہو ئے کہاکہ وزیراعظم کی ہدایت پر ٹارگٹڈ سبسڈی سے معاشرے کے نچلے طبقوں کو فوری اور خاطر خواہ ریلیف پیکج فراہم کررہے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کے وژن کے مطابق عملی، انتہائی موثر اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجاویز پیش کرنے کی ہدائیت بھی کیئں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء کی جانب سے انفرادی کی بجائے گھریلو بنیادوں پر وسائل کی بہتر تقسیم اور متعدد سبسڈیز کو ہم آہنگی کرنے کی تجاویز دی گئیں جس پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد معاشرے کے نچلے طبقے پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بوجھ کو کم کرنا ہے ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ نے متعلقہ وزارتوں کو سبسڈی کی تجاویز پر کام کرنے کی ہدائیت کی۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…