کویت سٹی(این این آئی) کویت میں جعلی خبریں پھیلانے کے الزام پر میڈیا کے خلاف کریک ڈان میں 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کویت کی وزارت اطلاعات نے بتایاکہ ملک کے قوانین کی خلاف ورزی اورجعلی خبریں پھیلانے کے الزامات پرمتعدد میڈیا ہاسز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 90 نیوز ویب سائٹس کے لائسنس منسوخ کردئیے گئے جبکہ 73 میڈیا ہاسز کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔کویت میں سیاسی بحران جاری ہے اورپارلیمنٹ کی تحلیل کے بعد آئندہ چند مہینوں میں نئے انتخابات کا امکان ہے۔