لاہور(این این آئی) پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی اورنج ٹرین پر مسافروں سے کرایہ فی کلومیٹر کے حساب سے وصول کرنے کی تجویز دے دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے فی کلومیٹر کے حساب سے کرایہ
وصول کرنے کی سفارشات حکومت کو پیش کردیں ۔اسٹیشن ٹو اسٹیٹس کی بجائے فی کلو میٹر کے حساب سے کرایے کی وصولی سے مسافروں کی تعداد بڑھے گی ۔ اورنج ٹرین کا 4 کلو میٹر تک کا کرایہ 20 روپے مقرر کرنے کی بھی سفارشات کی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ اورینج ٹرین کے 4 سے 8 کلو میٹر سفر کا کرایہ 25 روپے کرنے کی سفارشات کی گئیں۔ اورنج لائن ٹرین کا 8 سے 12 کلو میٹر سفر کا کرایہ 30 روپے مقرر کرنے ،اورینج ٹرین کا 12 سے 16 کلو میٹر کے سفر کا کرایہ 35 روپے مقرر کرنے کی سفارشات شامل ہیں۔اورنج لائن ٹرین پر 16 کلو میٹر سے اضافی سفر پر کرایہ 40 روپے تک مقرر کرنے کی تجویز ہے ۔نئی سفارشات سے روزانہ کی بنیاد پر مسافروں کی تعداد میں ڈیڑھ لاکھ تک اضافہ ہوگا ۔مسافروں کی تعداد بڑھنے اور نئی کرایوں کی سفارشات سے روزانہ چالیس لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہوگی۔