جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایمان مزاری کی عدالت سے غیرمشروط معافی اداروں کیخلاف بیانات کا کیس خارج کردیا گیا

datetime 20  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداروں کے خلاف متنازع بیان پر اندراج مقدمہ کیخلاف ایمان مزاری کی درخواست منظور کرلی۔پیر کے روز کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔سماعت کے آغاز پر وزارت دفاع کے وکیل

نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری باقاعدہ پریس میں اپنے بیان پر معافی مانگیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری اپنے کہے پر ندامت کا اظہار کر چکی ہیں، ایمان مزاری ایڈووکیٹ کی وکیل زنیب جنجوعہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے تو پہلے دن کہہ دیا تھا جولفظ بولا گیا اس کا کوئی جواز نہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایمان مزاری آفیسر آف کورٹ ہیں ،ان کو ایسے الفاظ نہیں بولنے چاہئیں، س عدالت کے سامنے وہ معذرت کر چکی اب مزید کیا چاہتے ہیں؟ اس کے بیان دینے کا وقت بھی دیکھیں ان کی والدہ کے ساتھ اس وقت کیا ہوا تھا۔ اس موقع پر وزرات دفاع کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایمان مزاری ہماری بچی کی طرح لیکن ان کا پرانا کنڈیکٹ بھی دیکھیں جس پر وکیل زنیب جنجوعہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی ہدایت پر ہم تحفظات کے باوجود تفتیش کا حصہ بنے ،پولیس کو کچھ بیان دے رہے تھے لیکن وہ کچھ اور ہی لکھ رہے تھے ،ہم نے پولیس کو کہا ہم خود تحریری بیان جمع کرائیں گے،ایمان مزاری خود تحریری بیان دینے پولیس کو فون کرتی رہیں ،عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کی مقدمہ ختم کرنے کی درخواست منظور کر لی اورمقدمہ ختم کر کے ضمانت کی درخواست غیر موثر قرار دے دی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…