بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

5 بیٹیوں کے والد ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں، شاہد خان آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ 5 بیٹیوں کے والد ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں صحافی اْن سے

بیٹے کی خواہش سے متعلق سوال پوچھ رہے ہیں۔صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ لالا! آپ کی 5 بیٹیاں ہیں، آپ کو کبھی بیٹے کی خواہش نہیں ہوئی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ الحمداللّہ! میں بہت خوش قسمت انسان ہوں کیونکہ میری 5 بیٹیاں ہیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ اپنی بیٹیوں کو اتنا مضبوط بناؤ اور اس قدر باصلاحیت بناؤ کہ آپ کو کبھی بیٹے کی کمی محسوس ہی نہ ہو۔اْنہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں بیٹوں کو بہت اہمیت دی جاتی ہے تاہم میں اللّہ تعالیٰ کا شْکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے صحت مند اولاد عطا کی اور میرے لیے اس سے بڑی نعمت کوئی نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں ہمارے پیارے نبی ؐ کی زندگی سے بہت کچھ سیکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی 5 بیٹیوں کے باپ ہیں، ان کی سب سے چھوٹی بیٹی عروہ سال 2020، فروری میں پیدا ہوئی تھی۔شاہد آفریدی اکثر سوشل میڈیا پر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں ،ماضی میں کئی بار آفریدی کی بیٹیاں والد کو کرکٹ گرائونڈ میں سپورٹ کرنے بھی جا چکی ہیں۔  شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ 5 بیٹیوں کے والد ہونے پر خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…