اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

دھاندلی کیلئے ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر حمزہ اور مریم سے ہدایت لیتا ہے،عمران خان

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے نہیں لائی گئی، ملک پر مسلط امریکی غلاموں کو روس سے تیل خریدنے کی جرات نہیں ہے، چیف الیکشن کمشنر حمزہ شہباز

اور مریم صفدر سے احکامات لیتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی سے انتخابات جیتنا چاہتے ہیں، نیب کے اوپر شہباز شریف بیٹھ گیا ہے۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ جب تک زراعت ٹھیک نہیں ہوگی تب تک ملکی سیکیورٹی خطرے میں ہے، زراعت دنیا کا ایشوہے، یوکرین، روس جنگ کی وجہ سے قحط کا خوف ہے، روس، یوکرین جنگ کی وجہ سے گندم کی شارٹیج اورقیمتیں بڑھیں گی، اللہ نے پاکستان کوبے شمارنعمتوں سے نوازا ہے، پاکستان صرف زراعت پرتوجہ دے توملکی دولت میں اضافہ ہوسکتا ہے، آج کسانوں کے بْرے حالات ہیں، اگرکسانوں کے حالات ٹھیک نہ کیے گئے تو پاکستان کو فوڈ سیکیورٹی کا مسئلہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت سے مجھے زیادہ امید نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے 60 روپے پٹرول، فی یونٹ بجلی 10 روپے بڑھا دی، مہنگائی کا کسانوں پربہت اثر پڑے گا، اگر کسانوں کو ٹارگیٹڈ سبسڈی نہ دی تو فوڈ سکیورٹی ایشو بنے گا، کسانوں کی مدد تحریک انصاف کے منشورمیں شامل ہے، پاکستان میں خوشحالی زراعت کے ذریعے آئے گی۔ ہماری حکومت نے کسانوں کوسبسڈی دی تھی، سیڈ، کاٹن، ڈی اے پی، یوریا پر ہم نے سبسڈی دی تھی، دنیا سے پانچ فیصد کم قیمت پر ہم یوریا بیچ رہے تھے، آج یوریا کی بوری کی قیمت بڑھ گئی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں فصلوں کی ریکارڈ پیداوارہوئی،

کسانوں کو کہتا ہوں اْمید کرتا ہوں جلدی الیکشن ہو گا، امریکیوں نے اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کرانے کے لیے ہمارے اوپر مسلط کیا، ملک میں لوڈشیڈنگ بڑھ چکی ہے، پچھلے دوماہ میں بجلی کی قیمت اورلوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا، یہ حکومت ملکی بہتری کے لیے نہیں لائی گئی، یہ تومہنگائی کم کرنے آئے تھے انہوں نے ساڑھے 3 سال مہنگائی کا ریکارڈ توڑ دیا، یہ جن کے غلام ہیں ان کا ایجنڈا پورا کرنے آئے ہیں، بھارت امریکا کا اتحادی ہونے

کے باوجود روس سے سستا تیل لے رہا ہے، ان میں جرات نہیں روس سے سستا تیل خریدیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ کہتا ہے روس ہمیں آ کر کہے تیل خریدو، یہ عوام کے لیے اقتدارمیں نہیں آئے، بھارت تیل، ہتھیار بھی روس سے لے رہا ہے لیکن غلاموں کو اجازت نہیں، بھارت نے روس سے سستا تیل لیکر 25 روپے لٹر کم کیا، بھارت روس سے 40 فیصد کم قیمت پرخرید رہا ہے، یہ صرف اپنے نیب، ایف آئی اے کرپشن کیسز ختم کرانے

آئے تھے، تحقیقات کرنے والے ڈاکٹر رضوان، نوید، گلزار بھی ہارٹ اٹیک سے مر گئے، نیب کے اوپر اب شہبازشریف بیٹھ گیا ہے، بلے کودودھ کی رکھوالی کے لیے بٹھادیا گیا ہے، زرداری کے بھی سارے کیسزختم ہوں گے۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پتا ہے ہر ہفتے چیف الیکشن کمشنر وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسے ہدایت لیتا ہے، یہ الیکشن کمیشن کو ساتھ ملا کر دھاندلی سے الیکشن جیتنا چاہتے ہیں،

انہوں نے ہم سب پرمقدمات درج کروائے ہیں، یہ مافیا کا پرانا طریقہ کارہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت میں 30 سال بعد گروتھ ریٹ بہترہو، پچھلے دوسالوں میں پاکستان کی دولت میں اضافہ ہوا تھا، کسانوں نے بھی میرے ساتھ مل کرحقیقی آزادی کی تحریک چلانی ہے، ان کے ہوتے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا، جب کال دوں گا توآپ سب نے باہرنکلنا ہے۔ آج صحافیوں کوفون کرکے دھمکیاں دی جاتی ہیں، یہ جمہوریت نہیں ہے، واشنگٹن سے جوحکم آئے گا انہوں نے ماننا ہے، ہم ان کے خلاف سیاست نہیں جہاد کر رہے ہیں، ان کے لیڈرزکے اربوں ڈالربیرون ملک پڑے ہیں، یہ پیسوں کے غلام ہیں۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…