پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کوریا نے پاکستانی ورکرز کیلئے نوکریوں کا کوٹہ بڑھا دیا

datetime 13  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان میں کوریا کے سفیرسو سانگ پیو نے کہاکہ کوریا نے ایمپلائمنٹ پرمٹ سسٹم (ای پی ایس) کے تحت پاکستانی ورکرز کے لیے ملازمت کا کوٹہ 1000 سے بڑھا کر 1500 سالانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اتوار کو اے پی پی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام وبائی امراض کے دوران معطل کر دیا گیا تھا تاہم گزشتہ جنوری سے یہ دوبارہ فعال ہو

گیا ہے اور مزید پاکستانی ورکرز ایمپلائمنٹ ویزا پر کوریا جائیں گے۔کوریا کے سفیر نے کہا کہ جنوبی کوریا میں تقریباً10ہزار پاکستانی ورکرز پوری لگن اور عزم کے ساتھ مختلف شعبوں میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ان کو تعاون کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو فری ٹریڈ ایگریمنٹ تجارتی معاہدے ( ایف ٹی اے) جیسے خاص انتظام میں داخل ہونے کی بھی ضرورت ہے، دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ایف ٹی اے بہت اہم ہے۔اکنامک ڈیویلپمنٹ کوآپریشن فنڈ (ای ڈی سی ایف)کے تحت 2022 سے 2026 تک پانچ سال کے لیے پاکستان کے ساتھ حال ہی میں ایک بلین امریکی ڈالر کے معاہدے پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ایک آسان قرض ہوگا جو 30 سے ​​40 سال میں واپس کیا جائے گا۔ اس آسان قرض سے پاکستان کو کراچی میں تقریباً 120 ملین ڈالر اور اسلام آباد میں تقریباً 80 ملین ڈالر خرچ کرکے آئی ٹی پارکس قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

کوریا کےسفیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کی صنعت عروج پر ہے اور دوسرے ممالک کو برآمدات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، لیکن ہم نے دیکھا کہ پاکستان سے برآمدات بنیادی طور پر آئی ٹی خدمات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد اور کراچی میں آئی ٹی پارکس کی عمارتوں کے قیام سے آئی ٹی برآمدات کا دائرہ کار بڑھے گا۔

سام سنگ نے الیکٹرانکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہے اور گزشتہ سال کراچی میں موبائل پروڈکشن یونٹ قائم کیا ہے تاہم پاکستان میں موبائل فون جیسے الیکٹرانک گیجٹس کی درآمد پر ٹیکس بہت زیادہ ہے۔ لہذا، موجودہ حالات میں موبائل کے پرزے درآمد کرنے میں دشواری کی وجہ سے موبائلز کی پیداوار میں کمی دیکھی گئی۔

.انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں 30لاکھ سے زائد یونٹس بنانے کا اصل منصوبہ پیچیدہ ہے۔سفیرسو سانگ پیو نے کہا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان تجارتی شعبے میں متعدد منصوبے چل رہے ہیں، دونوں ممالک آٹوموبائل، ٹرانسپورٹیشن، ہائیڈرو پاور، اسمارٹ فونز اور کنفیکشنریز کی پیداوار کے شعبوں میں شراکت دار ہیں۔

سیاحت اور لوگوں کے درمیان تبادلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کوریا کے سفیر نے کہا کہ گندھارا ،بدھ مت کا ورثہ کوریا کی سیاحت کا ذریعہ ہے، دونوں ممالک میں لوگوں کے درمیان تبادلے میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہےاور تعلیم ایسے تبادلے کے پروگراموں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

تعلیم سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے،گلوبل کوریا سکالرشپ بین الاقوامی طلبا کو جمہوریہ کوریا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگراموں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع فراہم کرتی ہے تاکہ تعلیم میں بین الاقوامی تبادلے اور ممالک کے درمیان باہمی دوستی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 1500 پاکستانی طلباکوریا میں انڈرگریجویٹ اور گریجویٹ پروگرامز کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دفاعی شعبے میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…