اتوار‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2024 

اگر آپ کو پھنسایا گیا ہے تو الیکشن کا اعلان کردیں، عمران خان

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،پی ٹی آئی تمام حلقوں میں بلے کے نشان پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی،حکومت کے پاس

معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں، ان کی حکمت عملی صرف کرپشن کیسز ختم کرنا ہیں، آصف زرداری کو جیل میں بھیجنے والا نوازشریف تھا، ان کے 10سالوں میں قرضے چڑھے، حکومت نے ایف آئی اے، نیب اور پارلیمنٹ کو ختم کردیا،ہم نے نیوٹرل کو بتایا تھا اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی،اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پھنسایا گیا ہے، اگر آپ کو پھنسایا گیا ہے تو الیکشن کا اعلان کردیں، ساری قوم کی نظریں نیوٹرل پر ہیں۔ اتوار کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت چوہدری مدثر رضا ایڈووکیٹ نے کی جبکہ دیگر وکلا بھی شامل موجود تھے۔ملاقات میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے وکلا نے حقیقی آزادی مارچ میں بھر پور شرکت کی، جلد بڑے لانگ مارچ کا اعلان کروں گا۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں جلد عام انتخابات ہوں، الیکشن کی تاریخ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تمام حلقوں میں بلے کے نشان پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے صدر مدثر رضا نے کہا کہ عمران خان کے میاں چنوں بار سے خطاب کی تاریخ کا جلد اعلان کیا جائے گا۔دریں اثناء ایک انٹرو یومیں انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی، ان لوگوں نے ہماری حکومت کے خلاف مارچ کیا۔

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ این آر او ٹو لیتے لیتے اداروں کو تباہ کردیں گے۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ ہرسال کرپشن کی رقم چوری ہوکر بیرون ملک جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بڑی سازش ہوئی اور واضح بھی ہوگیا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ صدر پاکستان نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کیا۔ سابق وزیر اعظم نے کہاکہ آصف زرداری اور شہبازشریف نے ملک کے ساتھ

غداری کی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف کے دور میں معیشت میں بہتری آرہی تھی، اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پھنسایا گیا ہے، اگر آپ کو پھنسایا گیا ہے تو الیکشن کا اعلان کردیں۔عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمارے اوپر بھی دباؤ ڈالا تھا تاہم ہم نے پورا زور لگا کر مہنگائی کو روکا،پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا تو بلاول نے مہنگائی مارچ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے نیوٹرل کو بتایا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت

تباہ ہوجائے گی، شوکت ترین نے بھی نیوٹرل کو آگاہ کیا تھا۔عمران خان نے کہا کہ پیٹرول 270 روپے فی لیٹر ہونے جا رہا ہے۔ سابق وزیر اعظم کہاکہ یہ لوگ انتخابات جیتنے کے لیے دھاندلی کریں گے اس سلسلے میں ان لوگوں نے اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کردی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لے لیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ بجٹ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ ماہ چلے گا۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…