اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ میری حکومت نے قبائلی اضلاع کیلئے فنڈنگ 131ارب کی، امپورٹڈ حکومت نے بجٹ کم کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں عمران خان نے کہاکہ قبائلی اضلاع کی خصوصی ضروریات کے پیشِ نظرمیری حکومت نے3گنااضافے کیساتھ انکی فنڈنگ131ارب کی۔انہوں نے کہاکہ امپورٹڈحکومت نے بجٹ میں محض110ارب رکھتے ہوئے ترقیاتی بجٹ کم کیاجبکہ بے گھرآبادی کیلئے ایک پائی مختص کی نہ ہی موجودہ بجٹ میں ایک روپے کااضافہ کیا،اس سے مجرموں کی سرکارکی نااہلی اوربدنیتی عیاں ہے،۔