منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

بجٹ کے بعد حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہو جائے گی،عمران خان

datetime 11  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آ ن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بجٹ کے بعد حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہو جائے گی، لگتا ہے طاقتور حلقے جاری سیاسی و معاشی بحران سے پریشان ہو چکے ہیں، امپورٹڈ حکومت ملک کومعاشی

تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے، حکومت سے نکلنے کے بعد میرے سامنے 2 ہی راستے تھے، طاقتور حلقوں سے معافی مانگ کر پاؤں پکڑتا یا عوام کے پاس جاتا، میں نے دوسرا راستہ اپنایا اور عوام کے پاس گیا،حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں،انتخابات کی تاریخ ملنے تک جدوجہد جاری رکھوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار عمران خان نے اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں اینکر پرسنز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کوئی بھی یہ نہ سمجھے کے لانگ مارچ ختم ہوگیا ہے،جلد ہی اسلام آباد کا رخ کرونگا، ہمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے جس کے بعد پوری قوت سے لانگ مارچ کروں گا، ہم حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہمیں عام انتخابات کی تاریخ نہیں مل جاتی ہماری جدوجہد جاری رہے گی، امپورٹڈ حکومت ملک کو معاشی تباہی کی طرف لے جارہی ہے، جولائی سے کمر توڑ مہنگائی کا غریب عوام سامنا کیسے کریں گے، اس بجٹ کو آئی ایم ایف بھی کسی صورت نہیں مانے گا، عالمی اداروں کو بھی موجودہ حکومت کی نااہلی کا یقین ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط قیادت کی ضرورت ہے، مضبوط قیادت شفاف الیکشن کے ذریعے ہی سامنے آ سکتی ہے، اس وقت پاکستان کو آئی ایم ایف اور دیگر ممالک امداد نہیں کر رہے،

عالمی اداروں کو بھی موجودہ حکومت کی نا اہلی کا یقین ہے۔ آئی ایم ایف اور دیگر ممالک کو یقین ہے عوا م اس حکومت کے ساتھ نہیں۔ الیکشن کمیشن کے ساتھ ساتھ دیگر بھی اہم تعیناتی کی جا رہی ہیں، پنجاب پولیس میں بھی بڑے پیمانے پر تبادلے ہو رہے ہیں۔ اہم تعیناتیوں، تقرر و تبادلوں کا واحد مقصد الیکشن چوری کی تیاری ہے، ہمیں معاملات کا اندازہ ہے اور مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ نے کہا کہ لگتا ہے طاقتور حلقے جاری سیاسی و معاشی بحران سے پریشان ہو چکے ہیں۔

بجٹ کے بعد لگتا ہے حکومت ایک ڈیڑھ ماہ میں رخصت ہو جائے گی۔ موجودہ سیاسی عدم استحام سے نکلنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔ حکومت کے فسطائی ہتھکنڈوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیلصہ کیا ہے۔ انتخابات کی تاریخ ملنے تک جدوجہد جاری رکھوں گا۔پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت ملک کومعاشی تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے، جولائی سے کمر توڑ مہنگائی کا غریب عوام سامنا کیسے کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت سے نکلنے کے بعد میرے سامنے 2 ہی راستے تھے، طاقتور حلقوں سے معافی مانگ کر پاؤں پکڑتا یا عوام کے پاس جاتا، میں نے دوسرا راستہ اپنایا اور عوام کے پاس گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…